ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شندے کو بی جے پی کا واضح جواب، وزیر داخلہ کا محکمہ وزیراعلیٰ کے پاس ہی رہے گا

شندے کو بی جے پی کا واضح جواب، وزیر داخلہ کا محکمہ وزیراعلیٰ کے پاس ہی رہے گا

Mon, 09 Dec 2024 12:14:18  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 9/دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) بی جے پی نے ایکناتھ شندے کو وزارت اعلیٰ سے دستبرداری کے بدلے میں وزارت داخلہ کے لیے واضح جواب دیا ہے۔ زعفرانی پارٹی نے کہا ہے کہ محکمہ داخلہ وزیراعلیٰ کے پاس ہی رہے گا۔ جبکہ وزارت مالیات اور پلاننگ کا وعدہ نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سے پہلے ہی کرلیا گیا ہے۔ اس لیے ایکناتھ شندے اپنی پسند کی وزارت، پی ڈبلیو ڈی، شہری ترقیات یا وزارت محصولات میں سے کسی ایک کو منتخب کر لیں۔

ذرائع کے مطابق’’ بی جےپی نے اپنی اتحادی پارٹی شیوسینا کے سامنے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ اُسے وزارت داخلہ نہیں دے سکتی۔ ‘‘ جمعہ کو وزیراعلیٰ  دیویندر فرنویس میڈیا سے بات چیت میں بھی ا س کا اشارہ دے چکے ہیں۔ انہوں  نے کہا ہے کہ ’’مرکز میں بی جےپی کے زیر اقتدار حکومت ہے، مرکزی وزارت داخلہ بی جےپی کے پاس ہے اس لئے یہاں (مہاراشٹرمیں) بھی بی جےپی کے پاس ہی وزارت داخلہ رکھنے پر تال میل میں  آسانی ہوگی۔ ‘‘ یا درہے کہ بطوروزیراعلیٰ  اپنی پہلی میعاد میں بھی دیویندر فرنویس نے وزارت داخلہ اپنے پاس ہی رکھی تھی۔ 


Share: